8 اپریل 2013 - 19:30
ایران کے ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن، نئی فیکٹریوں کی رونمائی

ایران میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹراحمدی نژاد نے صوبۂ یزد کے ضلع تفت میں ملک کے پہلے روڈوٹرون مسرّع کی رونمائی کی ۔

ابنا: ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے صوبہ یزد کے ضلع نفت میں ملک کے پہلے روڈوٹرون مسرّع کی رونمائی کی جس کا مختلف صنعتی شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔صدرمملکت نے اس تقریب میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ساغند 1 اور ساغند 2یورونیم کی کانوں میں کام کا آغاز ہونے کی ہدایت کی جبکہ صوبۂ یزد کے اردکان شہر میں بھی شہید رضائی نژاد کارخانے میں "یلو کیک" کی پیداوار کا بھی آغاز ہوگیا۔ساغند یزد کی فیکٹری میں یورونیم کو زمین کی 350میٹر کی گہرائی سے نکالا جاتا ہے۔ شہید رضائی نژاد کارخانے میں "یلوکیک" کی پیداوار سالانہ 60ٹن ہوگی جس سے ایران دوسرے ممالک کو بھی یلو کیک ایکسپورٹ کرسکتا ہے۔ایٹمی ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے ریڈیو داوؤں کی پیداوار کے سلسلے میں 5 نئے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔ آجکی تقریب میں صدرمملکت نے ایرانی سائنسدانوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  ایرانی سائنسدانوں کے بلند عزم و حوصلے کے باعث ملک میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے شعبے میں روز بروز نئی کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ایران میں 9 اپریل کو ایٹمی ٹیکنالوجی کا قومی دن منایا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲